//

کراچی: لانڈھی کے علاقے مانسہرہ کالونی میں خودکش دھماکہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: کراچی کے علاقے لانڈھی مانسہرہ کالونی میں وین کے قریب ہونے والے خود کش دھماکے سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی میں موجود پانچوں غیر ملکی محفوظ رہے جبکہ پولیس نے فائرنگ کر کے دونوں دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

پولیس کے مطابق وین میں موجود ڈرائیور اور گارڈ جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ تمام غیر ملکیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ اس کے دوسرے ساتھی کو پولیس نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقابلے میں مارا گیا دوسرا دہشت گرد بھی خود کش بم بار تھا، مذکورہ دہشت گرد کے جسم سے خود کش جیکٹ اور گرینیڈ بندھا ہوا ملا ہے۔پولیس نے واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، بم ڈسپوزل ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس حکام کے مطابق وین کو موٹر سائیکل پر سوار خود کش بم بار کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، جائے وقوع سے کلاشنکوف اور دستی بم سے بھرا بیگ بھی ملا ہے ۔
حملے میں 3 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں میں 2 سیکیورٹی گارڈ اور ایک راہ گیر شامل ہے اور غیر ملکی محفوظ رہے۔1 زخمی 43 سالہ نور محمد کی حالت تشویش ناک ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں قریب موجود ایک گاڑی اور موٹر سائیکل کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ ۔ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر کا کہنا تھا کہ حملہ صبح 6 بج کر50 منٹ پر کیا گیا، خودکش حملہ آور کا سر اور کچھ اعضاء ملے ہیں، ہلاک دوسرے دہشت گرد کے فنگر پرنٹس کے ذریعے شناخت کی کوشش کی جائے گی۔ڈی آئی جی ایسٹ کے مطابق غیر ملکیوں سے متعلق تھریٹس موجود تھیں، ان سیکیورٹی تھریٹس کے باعث پولیس بھی الرٹ تھی، سیکیورٹی سے متعلق سی پیک اور نان سی پیک کا پلان تیار کیا گیا تھا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق حملہ آور پیدل تھے، حملہ آوروں کے پاس 6 دستی بم، ایس ایم جی،اس کے 3 میگزین اور پیٹرول کی 2 بوتلیں بھی تھیں۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ کراچی میں دہشت گردی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے ہدایت کی ہے کہ واقعے کے محرکات کا پتہ لگایا جائے، ماسٹر مائنڈز تک پہنچا جائے۔وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آئی جی سے مانسہرہ کالونی دھماکے کی رپورٹ طلب کر لی۔انہوں نے آئی جی سندھ کو ہدایت کی ہے کہ دہشت گرد کون اور کہاں سے آئے تھے؟ ان کے سہولت کاروں سمیت تمام معلومات حاصل کی جائیں۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

اسرائیل رفح میں آپریشن سے پیچھے ہٹ گیا، غزہ جنگ بندی پر معاہدہ طے پانیکا امکان

وش ویب : گزشتہ 6 ماہ سے زائد عرصے سے اسرائیل اور حماس کے درمیان…

وزیراعظم کا نگران حکومت میں گندم کی درآمد کی شفاف تحقیقات کا حکم

وش ویب : وزیراعظم شہباز شریف نے نگران حکومت میں گندم کی درآمد کی ہر…

Translate »