//

متعلقہ حکام ٹرانسپورٹ کی بحالی اور انکے مطالبہ قبول کرانے اپنا کردار ادا کریں،مظاہرین

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب : محکمہ کسٹم کی مبینہ منفی رویہ اور مکران کے ٹرانسپورٹرز کو دی گئی ریلیف ختم کرنے کیخلاف آل مکران کوچز یونین نے 17 اپریل سے احتجاجا مکران روٹ پر بسیں نہ چلانے کا اعلان کیا ہے۔

اسلئے پچھلے تین روز سے بس ٹرمینل تربت ، گوادر، پنجگور اور یوسف گوٹھ کراچی میں ٹرانسپورٹ دفاتر بند ہیں ، جس کے باعث مسافر گاڑیاں کھڑی کرکے احتجاج کررہے ہیں۔

جسکی وجہ سے کراچی ٹو مکران، مکران ٹو کراچی جانے والے مریض، اسٹوڈنٹس، کاروباری افراد سمیت دیگر صوبوں کے مسافر پریشانی اور مشکلات سے دوچار ہیں۔ مکران سے کراچی پھردوبئی خلیج جانے والے بھی تربت مکران میں پھنس گئے ہیں

تربت سمیت ضلع کیچ میں ڈینگی وائرس پھیل چکی ہے مریض بہتر علاج کیلئے کراچی جانا چاہتے ہیں لیکن تین روز سے ٹرانسپورٹرز احتجاج پر ہیں متعلقہ حکام ٹرانسپورٹ کی بحالی اور انکے مطالبہ قبول کرانے اپنا کردار ادا کریں

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »