//

نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز شیڈول کا اعلان کردیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: نیوزی لینڈ کرکٹ نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ فینز کی وجہ سے شیڈول کا اعلان کیا گیا جب کہ باقی ہوم انٹرنیشنل شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ 3 ٹیسٹ میچز کے لیے انگلینڈ کی میزبانی کرے گا،ٹیسٹ میچز کرائسٹ چرچ ، ویلنگٹن اور ہیملٹن میں کھیلے جائیں گے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 28 نومبر، دوسرا ٹیسٹ 6 دسمبر اور تیسرا ٹیسٹ 14 دسمبر سے شروع ہو گا۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کا مزید بتانا ہے کہ آئندہ سیزن میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں نے بھی دورہ کرنا ہے جب کہ آسٹریلیا اور سری لنکا کی ویمن ٹیمیں بھی سیریز کھیلیں گی۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »