//

گڈانی کے ساحل پر پہلی بار نایاب نسل کی سیاہ وہیل نمودار

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب : گڈانی کے ساحل پر پہلی بار نایاب نسل کی دیووہیکل سیاہ وہیل دیکھی گئی ماہی گیروں نے اس منظر کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے علاقے حب میں گڈانی کے ساحل پر پہلی بار ایک سیاہ وہیل کو دیکھا گیا ہے، ماہی گیروں نے یہ منظر دیکھ کر تصاویر اور ویڈیوز بھی بنائیں۔

ماہی گیروں کے مطابق گڈانی کے ساحل پر ایسی وہیل اس سے قبل نہیں دیکھی گئی، یہ سیاہ وہیل ساحل سمندر سے 3 کلومیٹر دور دیکھی گئی جو کہ حجم میں کافی بڑی تھی۔

ماہی گیروں کے مطابق اسے پکڑنے کی کوشش کی گئی تاہم ناکامی رہی، اسے پکڑنا کوئی آسان کام نہیں تھا۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »