//

کراچی میں عید کے موقع پر گرمی جبکہ عید کے چوتھے روز سے بارش کا امکان

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب : کراچی سمیت سندھ کے بیشتر مقامات پر عیدالفطر کے ایام میں گرمی رہے گی جبکہ 14 اپریل سے بارش کا امکان ہے

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق سندھ کے بیشتر مقامات پر گرمی بڑھ رہی ہے، 12 اپریل تک صوبے بھر میں موسم گرم رہے گا۔

انہوں نے بتایا کہ عید کے دنوں میں کراچی میں درجۂ حرارت 37 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ ہو سکتا ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار نے بتایا ہے کہ 12 اپریل کے بعد گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے، 13 یا 14 اپریل سے مغربی ہوائیں ملک کے بیشتر مقامات پر بارشوں کا باعث بنیں گی۔
ان کا کہنا ہے کہ کراچی میں بھی 14 اپریل سےبارش کا امکان ہے، یہاں ہلکی سے معتدل شدت کی بارش ہو سکتی ہے، جبکہ ملک بھر میں رواں سال اپریل میں معمول سے زائد بارشیں ہو سکتی ہیں۔

موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ 22 یا 23 اپریل تک مزید مغربی سسٹم ملک میں بارشوں کا باعث بن سکتے ہیں، کراچی میں بھی 22 یا 23 اپریل تک بارش کا امکان رہے گا۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »