//

ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ملائیشیا کے ویزے لگ گئے

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب:پاکستان ہاکی فیڈریشنز کے دو دھڑوں کا معاملہ تو تاحال حل نہیں ہوسکا، البتہ ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ملائیشیا کے ویزے لگ گئے، اذلان شاہ ہاکی کپ 4 مئی سے ملائیشیا میں شروع ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ہاکی کے 18 رکنی اسکواڈ، 7 ریزرو کھلاڑیوں اور تین آفیشلز کے ملائیشیا کے ویزے لگ گئے، پاکستان ہاکی ٹیم کی 48 گھنٹوں میں روانگی متوقع ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ تین آفیشلز میں غیر ملکی کوچ رولینٹ آلٹمنز، ویڈیو انالسٹ ندیم لودھی اور فزیو تھراپسٹ محمد وقاص ٹیم کے ہمراہ ملائیشیا جائیں گے۔

پاکستان ہاکی ٹیم کی قیادت عماد شکیل بٹ کریں گے، اذلان شاہ ہاکی کپ 4 مئی سے ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں شروع ہوگا۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »