//

ہرنائی میں ایک ایکڑ پر کاشت پوست کی فصل تلف کردی گئی

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب:ڈپٹی کمشنر ہرنائی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر فہد شبیر چیمہ اور ایس ایچ او لیویز تھانہ ہرنائی محمد عمر رند کی زیر نگرانی لیویز اور کیو آر ایف ٹیم کی ہرنائی کے علاقے کلی سناڑی میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک ایکڑ سے زیادہ رقبے پر کاشت پوست (افیون) کی فصل کو تلف کردیا گیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ منشیات ایک لعنت ہے ہم نے علاقے سے منشیات ےک مکمل خاتمے کا تہیہ کر رکھا ہے، منشیات نوجوانوں کی زندگیوں کو تباہ کر رہی ہے، یہ معاشرے کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے۔ تاہم اس دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »