//

بانی پی ٹی آئی سے ملنے کی اجازت بنیادی حق ہے، علامہ راجہ ناصر عباس

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب : مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملنے کی اجازت بنیادی حق ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ملاقات پر پابندی لگا کر چھوٹی حرکت کی ہے۔علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا ساتھی ہوں، ان سے مل کر بات کرنا چاہتا ہوں، عدالت نے حکم دیا تھا کہ11 مارچ کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ پیر کو ملاقات کیلئے گئے تو 8 گھنٹے بٹھا کر بتایا گیا ملاقات نہیں ہوسکتی۔علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سیکیورٹی تھریٹ کا بہانہ کر رہے ہیں، اڈیالہ جیل میں صرف ہمارے جانے پر پابندی ہے باقی لوگوں کو اجازت تھی۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »