//

پاکستان کے سرحدی علاقوں میں سیلابی صورتحال

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: بلوچستان میں بارش برسانے والا سسٹم مزید شدت اختیار کرگیا.
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے افغانستان اور ایران کے ساتھ سرحدی علاقوں میں طوفانی بارش کے باعث پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقوں میں سیلابی صورتحال بن گئی ہے۔
علاوہ ازیں کوژک ٹاپ، شیلا باغ، توبہ اچکزئی اور توبہ کاکڑی، زیارت، کان مہترزئی، کنجوغی اورپاک افغان بالائی سرحدی علاقوں میں برف باری ہوئی ہے۔
پشین، قلعہ عبداللہ، خانوزئی، ہرنائی، دکی، سنجاوی، لورالائی، قلعہ سیف اللہ، کوہلو، دکی، نوکنڈی،پنجگور،دالبندین، اورماڑہ، پسنی، خضدار، قلات، نوشکی، مستونگ،ڈیرہ بگٹی، بارکھان، ژوب اور سبی میں بھی گرج چمک کے ساتھ موسلاد ھاربارش ہوئی ہے۔
دوسری جانب بلوچستان میں بارشوں سے خآران میں 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق بارش کے نتیجے میں بچوں کی ہلاکت کا واقعہ خاران میں پیش آیا جہاں چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق اور بچوں کے والد زخمی ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں گوادر، نوشکی، خاران، خضدار،کوہلو، جھل مگسی اورنوکنڈی میں بارشوں کا سلسلہ آج بھی جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
نوشکی میں موسلا دھار بارش کے بعد نالوں میں طغیانی پیدا ہوگئی جب کہ ریلوے لائن میں شگاف پڑنے سے پاک ایران ریلوے رابطہ منقطع ہوگیا۔
دوسری جانب مکران کوسٹل ہائی وے پر بڑا شگاف پڑنے سے پاک ایران زمینی رابطہ بھی منقطع ہوگیا۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »