//

بھارت: پورٹ ورکرز یونین کا فوجی سامان اسرائیل لے جانے والے جہازوں کی ہینڈلنگ سے انکار

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب : بھارت میں پورٹ ورکرز یونین نے اسرائیل فوجی سازوسامان لے کر جانے والے جہازوں کو سنبھالنے سے انکار کردیا ہے۔

بھارتی خبر رساں ادارے ’انڈیا ٹوڈے‘ کی رپورٹ کے مطابق ’واٹر ٹرانسپورٹ ورکرز فیڈریشن آف انڈیا‘ نے کہا کہ وہ اسرائیل یا کسی بھی دوسرے ملک سے فلسطین جانے والے ہتھیاروں سے لیس کنٹینر سے سامان اتاریں گے نہ اس پر لوڈ کریں گے۔

’واٹر ٹرانسپورٹ ورکرز فیڈریشن آف انڈیا‘ ملک کی 11 بڑی بندرگاہوں پر 3ہزار 500 سے زیادہ ورکرز کی نمائندگی کرنے والی تنظیم ہے۔

فیڈریشن نے اپنے ممبران سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ وہ اب کسی ایسے بحری جہاز کو نہ سنبھالیں جو فوجی سازوسامان لے کر فلسطین یا اسرائیل جا رہا ہو۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »