//

ایک ہفتے کے دوران مسجد نبویﷺ میں 55 لاکھ 67 ہزار زائرین کی آمد

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: ایک ہفتے کے دوران مسجد نبویﷺ میں 55 لاکھ 67 ہزار زائرین کی آمد.
گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مسجد نبوی صلی اللّٰہ علیہ وسلم میں 55 لاکھ 67 ہزار 84 نمازی اور زائرین کی آمد ہوئی۔
عرب میڈیا کے مطابق مسجد نبوی کے امور کی دیکھ بھال کے ادارے نے بتایا ہے کہ حرم نبوی ﷺ میں آنے والوں میں 12 ہزار 744 بزرگ اور معذور افراد بھی شامل تھے۔اس دوران 5 لاکھ 81 ہزار 806 افراد نے روضۂ رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم پر حاضری دی جبکہ ریاض الجنۃ میں ایک لاکھ 50 ہزار 912 مرد اور ایک لاکھ 15 ہزار 484 خواتین نے نماز ادا کی۔
مسجد نبوی ﷺ میں موجود لائبریری سے 11 ہزار 753 افراد نے استفادہ کیا جبکہ نمائشوں اور عجائب گھروں میں 3 ہزار 763 افراد آئے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »