//

جیکب آباد میں بھی جے یو آئی کے کارکنان کا احتجاج، قومی شاہراہ بند کردی گئی

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

جیکب آباد (بشیر بلوچ): جمعیت علمائے اسلام کی مرکزی کال پر جیکب آباد میں سندھ اور بلوچستان کو ملانے والی قومی شاہراہ پر ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری اور قومی حلقہ این اے این 190 کے آزاد امیدوار محمد میاں سومرو کے ہمشیرہ ملیحہ ملک کی قیادت میں احتجاج کیا گیا مظاہرین نے ٹائر جلا کر دھرنا دیا جس کے باعث ٹریفک کی روانی معطل ہو کر رہ گئی احتجاج میں شامل مظاہرین نے نتائج نامنظور جیسے نعرے بلند کیے.
مقررین نے خطاب میں کہا کہ جیکب آباد میں الیکشن میں دھاندلی کر کے ہمارے امیدواروں کو ہروایا گیا جو کہ انتہائی افسوسناک ہے، ہم ایسی دھاندلی زدہ الیکشن کو نہیں مانتے انہوں نے کہا کہ اگر نگران حکومت کو ایسی سلیکشن کرانی تھی تو الیکشن کیوں کرائی گئی انہوں نے کہا کہ الیکشن کے نتائج تبدیل کے خلاف ہمارا احتجاج جاری رہے گا.

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »