//

بلوچستان میں سولر ، ٹرانسفارمر، روڈ، نالی اور نوکری کی سیاست ہورہی ہے،اختر مینگل

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

بسیمہ (ریاض بلوچ رپورٹ):بسیمہ میں اختر مینگل نے انتخابی جلسے عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہ کچھ لوگوں کو بلوچستان نیشنل پارٹی کا جھنڈا بھی اچھانہیں لگتا کیونکہ میری باتیں ان کے لئے ناقابل برداشت ہیں.ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اسٹیبلشمنٹ نےپالا پوسا اور بڑھا کیا ، لیکن اس نے نافرمانی کی اور وہ اس کی سزا میں نا اہل قرار دیا گیا۔ میں نے پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کا کوئی جرم نہیں کیا، میں نے صرف بلوچ عوام کے حقوق کی بات کی اور مجھے اس بات کی سزا دی جا رہی ہیں .
انہوں نے کہا ہم اپنے ننگ و ناموس اور دستار غیرت پر حملہ برداشت نہیں کرتے، آج بلوچستان میں سولر ، ٹرانسفارمر، روڈ، نالی اور نوکری کی سیاست ہورہی ہے،نام نہاد پارٹیاں سہولیات کے‌بدلے میں بلوچ ننگ و ناموس کی سودا بازی کر رہے ہیں ، ہم سولر نالی کی سیاست نہیں کرتے لیکن آپ کے بلوچی ننگ و ناموس کا تحفظ کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔
اختر مینگل کا کہناتھا کہ آج ایک تحریک اسلام آباد میں احتجاجی انداز میں جاری ہے ان کے ہاتھوں میں ان کے پیاروں کے تصاویر ہیں کیا کسی عورت کو اس کے عزیز کے بدلے میں ایک نوکری دی گئی؟ اگر دی ہوتی تو وه راضی ہوتی،
انتخابی جلسے سے این اے 260 سے نامزد امیدوار حاجی محمد باشم نوتیزئی، پی بی 31 کے نامزد امیدوار علی حسن بلوچ ، انجینیئر سیف الرحمن ، میر بالاچ خان رودینی ،حافظ برکت الله و دیگر نے خطاب کیا۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »