//

ایکس چائنیز ایسوسی ایشن اور یوتھ ڈپلومیسی فورم کے زیر اہتمام سی پیک کی تعمیر وترقی کے حوالے سے ایک سیمینامنعقد

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

پاکستان میں چینی سفارتخانہ کے قونصلر سائی تا فو نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سی پیک نے پاکستان میں تعمیر و ترقی کی شاندار منازل طے کی ہیں اور گزشتہ 10 سالوں میں دونوں ممالک کی باہمی، مفید اور نتیجہ خیز مشاورت سے پاکستان کے مختلف شعبوں میں زبردست ترقی کا عمل دیکھا گیا۔ایکس چائنیز ایسوسی ایشن اور یوتھ ڈپلومیسی فورم کے زیر اہتمام سی پیک کی تعمیر وترقی کے حوالے سے منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بیلٹ اینڈ روڈ اینیشیٹو کے تحت سی پیک دنیا بھر میں تعمیر وترقی کا ایک مثالی منصوبہ بن کر ابھرا ہے جس سے پاکستان اور چین کی عوام نے براہِ راست فوائد حاصل کیے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سی پیک کے تحت پاکستان میں توانائی کے منصوبے مکمل ہوئے جس سے بجلی کے بحران پر قابو پایا گیا اور صنعتی ترقی کے عمل کو فروغ حاصل ہوا۔ اس کے تحت قومی شاہراہوں کی تعمیر ممکن ہوئی، ٹرانسمیشن لائنز مکمل کی گئیں، گوادر پورٹ کی تعمیر پر کام جاری ہے، گوادر ایئرپورٹ کا افتتاح جلد ہونے جا رہا ہے، پاکستان بھر میں ووکیشنل ٹریننگ سینٹرز کے تحت نوجوانوں کو جدید ہنر سے آراستہ کیا گیاان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سی پیک کے پہلے مرحلے میں 25 ارب ڈالرز سے زیادہ کی سرمایہ کی گئی جبکہ دوسرے مرحلے میں مزید اربوں ڈالرز کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔اس موقع پر ایکس چائنیز ایسوسی ایشن کے سربراہ محمد عظیم نے کہاکہ سی پیک کی تعمیر وترقی میں پاکستان کے معاشی وسماجی منظر نامے کو یکسر بدل دیا ہے۔تقریب کے اختتام پر سی پیک کی میڈیا کوریج میں بہترین کردار ادا کرنے والے صحافیوں اور چینی امور کے ماہرین میں ایوارڈز بھی تقسیم کیے گئے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »