//

اسرائیلی فوج کی پر بمباری، 60 فلسطینی جب کہ مغربی کنارے پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 5 نوجوان شہید

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

اسرائیلی فوج کی غزہ پر بمباری میں 60 فلسطینی جب کہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں 5 نوجوان شہید ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے غزہ پر فوج کشی کے 100 ویں روز خان یونس اور رفح کے علاقوں میں 2 اسپتالوں، لڑکیوں کے ایک اسکول اور درجنوں گھروں کو نشانہ بنایا۔

غزہ پر حملے میں کم از کم 60 فلسطینی شہید ہوگئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
اس طرح 100 دنوں میں غزہ پر اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 24 ہزار سے تجاوز کرگئی جب کہ 60 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔

اسرائیل کی بربریت کا اندازہ اس بات لگایا جا سکتا ہے کہ غزہ میں اب تک شہید اور زخمی ہونے والوں میں نصف تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔
ادھر مغربی کنارے کے علاقے ہیبرون میں اسرائیلی فوجیوں نے ایک کار کا تعاقب کرکے اس میں سوار دو نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔

مغربی کنارے میں ہی رام اللہ کے علاقے میں اسرائیلی فوجیوں نے دو نوجوانوں پر بارودی مواد سے چیک پوسٹ پر حملے کا الزام عائد کرکے انھیں بیدردی سے قتل کردیا۔

اسی طرح اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے اریحا شہر کے پناہ گزین کیمپ میں ایک نوجوان کو گولی مار کر شہید کیا۔

صرف مغربی کنارے میں 100 دنوں میں اسرائیلی فوج اور یہودی آبادکاروں کے حملے میں 500 سے زائد فلسطینی شہید اور 1000 کے قریب زخمی ہوچکے ہیں۔

یاد رہے کہ 7 اکتوبر کو حماس نے اسرائیل پر حملہ کیا تھا جس میں 1500 کے قریب اسرائیلی مارے گئے تھے اور 250 اسرائیلیوں کو یرغمال بنالیا تھا جس میں اکثریت فوجیوں کی تھی اور اس دن سے اسرائیل کے غزہ پر مسلسل حملے جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »