//

ایم پی اے گوادر کے دعوے دھرے رہ گئے، دشت عوام پانی کی بوند کو ترس گئے

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب:ایم پی اے گوادر کے وعدے دھرے کہ رہ گئے ، دشت عوام کو گزشتہ طوفانی بارشوں کے بعد سے اب تک پینے کے پانی سے محروم ہیں.
ایم پی اے گوادر نے کئی دن پہلے اپنے دورہ دشت کے موقع پر دشت عوام کو یقین دہانی کرائی تھی کہ آئندہ کچھ روز کے اندر دشت کے پورے گاو¿ں میں پانی سپلائی شروع کی جائے گی لیکن آج تک دشت کے بیشتر گاو¿ں میں پانی سپلائی شروع نہ کیا جاسکا جس سے دشت عوام میں شدید مایوسی پائی جارہی ہے کہ ایک نمائندہ جن کو اس لیے آگے لایا گیا کہ موصوف اپنے عوام کے مسائل کو حل کرتے ہی چین سے بیٹھے گی وگر نہ وہ مسائل کو حل کرنے کی کھوج میں ہی رہے گی کہ لوگوں کو ریلیف مل جائے لیکن اب سب کچھ الٹ ہو گیا ہے اور موجودہ ایم پی اے گوادر و انکے دوسرے رہنما صرف فوٹو سیشن کی حد تک محدود ہوگئے ہیں اور عملی اقدامات کچھ بھی ہوتا نظر نہیں آرہا ، اس لیے ایک مرتبہ پھر دشت عوام ان نمائندوں و ارباب اختیار سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ دشت میں پانی سپلائی کو بحال کریں اور دشت عوام کے صبر کا امتحان نہ لیں اگر ان لوگوں کا روش یہی رہا تو دشت عوام مجبور ہوگی کہ مسائل کو لے کر کوسٹل آئی وے پر بیٹھ جائیں جس کے بعد جو بھی ہوگا تو سارا ذمہ انہی نمائندوں کے کندھوں پر ہوگا کیونکہ عوام نے انہی لوگوں کو اپنے مسائل کے حل کیلئے چنا ہے اور وہی زمہ دار ہیں ۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »