//

کوئٹہ میں مرغی کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

کوئٹہ(احسن انور):کوئٹہ میں مرغی کی قیمت کو پر لگ گئے اور مارکیٹوں میں مرغی کا گوشت فی کلو 750روپے سے تجاوز کر گیا ۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں مرغی کی قیمت میں یکا یک ہوشربا اضافہ کردیا گیا ہے ۔کوئٹہ کی مارکیٹوں میں مرغی کا فی کلو گوشت 750سے 800روپے کے درمیان فروخت ہورہا ہے جس سے عوام سخت اذیت میں مبتلا ہے۔ کویٹہ کے شہری کہتے ہیں کہ شہر میں حکومت نام کی کوئی چیز ہی نہیں رہی اور ہر کوئی اپنی من مانی کرتا دکھائی دیتا ہے ۔

دکانداروں سے وجوہات معلوم کرنے پر بتایا گیا کہ پنجاب سے ہی مرغی مہنگی کردی گئی ہے لہذا ہم مہنگا خرید کر مہنگا بیچنے پر مجبور ہیں۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سمیت متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مرغی کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافے کا نوٹس لیکر مقررہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنائیں ۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »