//

آئندہ 2 سال میں سستی بجلی کے الیکٹرک سسٹم میں شامل ہوگئی، سی ای او کے الیکٹرک

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی نے کہا ہے کہ آئندہ 2 سال میں سستی بجلی کے الیکٹرک سسٹم میں شامل ہوگی۔

کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مونس عبداللہ علوی نے کہا ہے کہ آئندہ دو سال میں سستے متبادل ذرائع سے پیدا ہونے والی بجلی کے الیکٹرک سسٹم میں شامل ہوگی۔
کے الیکٹرک کے سسٹم میں آئندہ 2 سال میں 640 میگاواٹ بجلی شمسی اور ونڈ انرجی سے شامل کی جائے گی۔ سولر اور ونڈ پاور سے بجلی کی پیدواری قیمت میں خاطر خواہ کمی آئے گی۔ متبادل ذرائع بجلی سے متعلق اب تک 40 کمپنیوں نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
مونس علوی نے مزید کہا کہ سولر اور ونڈ پاور منصوبے میں یورپ، چین اور مشرق وسطیٰ کی 12 کمپنیوں نے اظہار دلچسپی کیا ہے۔ متبادل توانائی کے پروجیکٹ بلوچستان کے حب ،اوتھل ،بیلہ ،اور کراچی کے سرجانی ٹاؤن میں لگائے جائیں گے۔ سولر اور ونڈ پاور پروجیکٹ میں 4 سو ملین ڈالر سے زائد سرمایہ کاری متوقع ہے۔

واضح رہے کہ سی ای او کے الیکٹرک کی جانب سے عوام کو یقین دہانی تو کروائی جارہی ہے کہ آئندہ 2 سال میں بجلی سستی ہوجائے کی مگر سوال یہ ہے کہ رواء دوسال عوام یہی بھاری بھرکم بل ادا کرتی رہے گی؟؟؟؟

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »