//

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی مشروط اجازت دے دی

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب : وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی مشروط اجازت دے دی، وزارت تجارت نے وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق درآمدی گندم سے تیار آٹا برآمد کرنے کی اجازت ہوگی جبکہ صرف برآمدی مقاصد کیلئے درآمدی گندم سے تیار آٹا برآمد ہوسکے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق آٹا برآمد کرنے کی اجازت ایکسپورٹ سہولت اسکیم2021 کےتحت دی گئی جبکہ ایکسپورٹ پالیسی آرڈر 2022میں ترمیم کردی گئی۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں گندم کے تسلی بخش اور وافر ذخائر موجود ہیں، رواں سال گندم کاپیداواری ہدف32.1 ملین ٹن حاصل کرلیا جائےگا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق گندم کی کاشت مقررہ ہدف سے 1.8 فیصد زائد ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »