//

ٹی بی کنٹرول پروگرام نے 15000مریضوں کو علاج کی سہولیات فراہم کیں، ارکان صوبائی اسمبلی

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب:ارکان بلوچستان اسمبلی اور طبی ماہرین نے کہاہے کہ پاکستان میں ہر سال تقریباً 6لاکھ سے زائد افراد ٹی بی سے متاثر ہو تے ہیًں.
ٹی بی کے ایک تہائی مریض علاج کے لئے کہیں بھی رجسٹرڈ نہیں ہو تے جو اس بیماری کو پھیلانے میں مدد کرتے ہیں گزشتہ سال2023 میںبلوچستان ٹی بی کنٹرول پروگرام نے 15000کے قریب مریضوں میں ٹی بی کی تشخیص کرکے انہیں علاج معالجے کی سہولیات فراہم کیں.
محکمہ صحت اوردیگر اداروں کو بلوچستان حکومت کی مکمل سپورٹ رہے گی بدقسمتی کہیں یا نااہلی کہ ڈیڑھ سال کے دوران محکمہ صحت کے 7 سیکرٹری تبدیل ہوئے ہیںہمیں اپنی پالیسیوں پر توجہ دینی چاہئے۔یہ بات رکن بلوچستان اسمبلی میرظہور بلیدی ،مینامجید،سیکرٹری سپورٹس ڈاکٹر جاوید انورشاہوانی،ڈی جی ہیلتھ بلوچستان ڈاکٹرفاروق ہوت ،صوبائی ٹی بی کنٹرول پروگرام کے منیجر ڈاکٹر آصف شاہوانی ،سابق ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر نورقاضی ،ڈبلیو ایچ او کے اسفند یار شیرانی ،مرسی کور کے ٹیم ہیڈ ڈاکٹر سعیداللہ خان اوردیگر نے ٹی بی کے عالمی دن کی مناسبت سے مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
رکن بلوچستان اسمبلی میرظہوربلیدی نے کہاکہ محکمہ صحت کے مختلف پروجیکٹس پر کام کرنیوالے سربراہان کو ڈاکٹر آصف شاہوانی کی طرح اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے تاکہ بلوچستان کے عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب تعاون ہمیشہ سے رہا ہے لیکن پالیسیوں پر نظرثانی کرنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ : بدقسمتی کہیں یا نااہلی کہ ڈیڑھ سال کے دوران محکمے کے 7 سیکرٹری تبدیل ہوئے ہیں ہمیں اپنی پالیسیوں پر توجہ دینے چاہئے۔رکن بلوچستان اسمبلی مینامجیدنے کہا کہ محکمہ صحت اور دیگر اداروں کو بلوچستان حکومت کی مکمل سپورٹ حاصل رہے گی شہری حلقوں میں سہولیات میسر ہیں ہمیں دیہاتوں کی جانب توجہ دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ دیہی علاقوں میں عوام میں شعور و آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے ٹی بی کے مریضوں میں اضافہ ہورہا ہے ہمیں چاہئے کہ دیہی علاقوں میں عوام میں ٹی بی سے بچا¶ کیلئے شعور و آگاہی پروگراموں کا انعقادکریں۔مقررین نے کہا کہ ٹی بی کی بیماری ایک شخص سے دوسرے شخص میں منتقل ہو تی ہے .
یہ جسم کے کسی بھی حصے میں ہو سکتی ہے مگر عموماً پھیپھڑوں کو نشانہ بناتی ہے بلغم زدہ کھانسی ٹی بی کی خاص نشانی ہے.
ٹی بی ایک مہلک مرض ہے جو قابل علاج ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 24مارچ ٹی بی ، تپ دق کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے .
اس روز پوری دنیا میں اس بیماری کے بارے میں آگاہی کے لئے مختلف تقاریب کا اہتمام کیا جاتا ہے تپ دق یعنی ٹی بی کوئی لا علاج بیماری نہیں اور اس کے علاج کے لئے دوائی بھی ہمارے تمام بلوچستان کے کسی بھی سول ہسپتال، بی ایچ یوز، آر ایچ ایس سی سے مفت اور آسانی سے دستیاب ہے لیکن ان سب کے باوجود ٹی بی ایک ایسی خطر ناک بیماری بن چکی ہے .
ٹی بی کے شکاران افراد کو اپنی زندگی کا کافی وقت تکلیفوں اور پریشانیوں میں گزارنا پڑتا ہے جب اس کا مریض کھانستا ہے تو ہوا کے ذریعے اس کے بلغم میں موجود ٹی بی بیکٹیریا دوسرے انسان تک پہنچ جاتا ہے اور اس طرح ایک دوسرا ٹی بی کا مریض تیار ہو جاتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ صوبائی ٹی بی کنٹرول پروگرام محکمہ صحت بلوچستان سال2024ءمیں وزیراعلیٰ میرسرفراز بگٹی،سیکرٹری صحت عبداللہ خان ،ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹرفاروق ہوت کی ہدایات کی روشنی میں ایک نئے عزم کے ساتھ ٹی بی کے خاتمے کیلئے جدوجہد کر رہا ہے ہماری کوشش ہے کہ بلوچستان کو ٹی بی کی مہلک بیماری سے پاک کیا جائے اس سلسلے میں صوبائی ٹی بی کنٹرول پروگرام اپنے شراکت داروں مرسی کور،ایس پی او ،گرین سٹار ،سوشل مارکیٹنگ ،ترقی فاونڈیشن اوردوپاسی فاونڈیشن کے تاون سے متاثر ہونے والے افراد ،خاندانوں ،قیدیوں اور منشیات کے عادی افراد کیلئے تشخیصی ٹیسٹ کیلئے خصوصی کیمپس کا انعقاد کر رہا ہے صوبے کے مختلف اضلاع میں 47سینٹروں کو ٹی بی کی تشخیص کیلئے Gene-Xpertمشین مہیا کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبے کے 16اضلاع میں پی پی ایم یعنی گورنمنٹ اور نجی شعبہ میں کام کرنے والے اداروں کے اشتراک سے 255پرائیویٹ ڈاکٹروں کے ذریعے ٹی بی کے مریضوں کو مفت علاج کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ٹی بی کا مریض ایک سال میں10سے 15افراد کو ٹی بی کے جراثیم منتقل کرسکتا ہے لہذا ٹی بی کے مریضوں کی جلد سے جلد نشاندہی کرنا اورانکے علاج کا مناسب بندوبست کرنا ہی اسکی روک تھام کا واحد اوریقینی راستہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹی بی کی ایک خطرناک قسم جسے مزاحمتی ٹی بی (Drug-ResistenceTB)کہا جاتا ہے جس کا علاج جو نہ صرف کافی مہنگا بلکہ مشکل بھی ہے جس کی تشخیص سے لیکر علاج تک کی مکمل سہولیات عالمی ادارہ صحت کے تجویز کردہ طریقہ علاج جن میں جدید بین الاقوامی ادویات اور مریض کو دوران علاج مناسب خوراک اور علاج کے دوران رابطے کیلئے سفری خرچ بھی دیاجاتا ہے یہ سہولت کوئٹہ کے ایف جے ہسپتال ،لورالائی ،تربت ،لسبیلہ کے ڈی ایچ کیو ہسپتالوں میں فراہم کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال ٹی بی کنٹرول پروگرام نے ضلعی سطح پر33ڈسٹرکٹ ٹی بی آفیسر اور 7ڈویژنل کوارڈی نیٹرز کو تعینات کیا صوبے کے تحت اضلاع کے سنٹرز کو عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے 138ریفریجرنٹیر فراہم کئے گئے ۔
انہوں نے کہاکہ اسوقت بلوچستان میں ایکٹیوکیس فائنڈنگ کیلئے مختلف جگہوں جیسے جیلوںاوردورافتادہ علاقوں میں جدید آلات سے آراستہ 10موبائل وینز کے ذریعے صوبے کے تمام اضلاع میں چیسٹ کیمپس منعقد کئے جارہے ہیں صوبے کے تمام بڑے ہسپتالوں کو جدید آلات جیسےCobasمشین ،انسینیریٹرز اور آٹو کلیومشینیں مہیا کی گئی ہیں

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

چیف جسٹس بلوچستان کی جانب سے زیارت میں سول جج تعینات کرنے کا حکم

وش ویب:چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کا زیارت میں سول جج کی تعیناتی کا حکم.…

غیر مقامی انجینئرز کی ایکسٹینشن پر ینگ انجینئرز ایسوسی ایشن بلوچستان کا اظہار تشویش

وش ویب:ہنگ انجینئرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے رہنماؤں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے…

ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے بڑے بھائی واجہ حاصل خان انتقال کر گئے

وش ویب:تربت کے معروف شخصیت اور استاد (ٹیچر) واجہ حاصل خان کیچ میں ہفتے کی…

خاران سے لاپتہ شاہ فہد نامی شخص بازیاب

وش ویب:لاپتہ شاہ فہد بازیاب ہوگئے، تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع خاران سے 16…

محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل

وش ویب:سربراہ پشتونخوا عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل کر…

Translate »