//

سی پیک منصوبوں سے منسلک چینی باشندوں کی حفاظت کے لیے سکیورٹی فورسز کے 5690 اہلکار تعینات ہیں، وزیر اعظم

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی ہنگامی اجلاس ہوا۔

وزیراعظم آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت داسو ہائیڈل پاور منصوبے پر کام کرنے والے چینی شہریوں پر حملے کے بعد اعلیٰ سطح کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا ہے۔ اجلاس میں وفاقی وزرا، چیف آف آرمی سٹاف، وزرائے اعلیٰ، چیف سیکرٹریز اور متعلقہ شعبوں کے انسپکٹر جنرل پولیس نے شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ویڈیو لنک سے اجلاس میں شرکت کی ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ بلوچستان میں سی پیک کے سات مختلف منصوبوں میں 982 چینی باشندے تعینات ہیں، جب کہ مختلف نجی کمپنیوں سے تعلق رکھنے والے چینی اس کے علاوہ ہیں۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ سی پیک منصوبوں سے منسلک چینی باشندوں کی حفاظت کے لیے مختلف پاکستانی سکیورٹی فورسز کے 5690 اہلکار تعینات ہیں اور سکیورٹی کا معیار وفاقی وزارت داخلہ کے ایس او پیز کے عین مطابق ہیں۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »