//

خضدار، یوٹیلیٹی سٹورز میں اشیاء عدم دستیاب، اشیاءبلیک میں فروخت ہونے لگیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویبٌ:خضدار یوٹیلٹی اسٹوروں پرمن مانیاں عروج پرہے شہر بھر میں مافیازکا ہرجگہ کنٹرول مضبوط یوٹیلٹی اسٹورز سے اشیاءخوردنوش کی چیزیں بلیک میں فروخت ہونے لگی ہیں.
عوام مایوسی کا شکار ہونے لگی، حکام بالا اب تک بے خبر ، تفصیلات کے مطابق خضدار میں یوٹیلیٹی اسٹوروں کی من مانیاں عروج کو پہنچ چکی ہے.
ایشیاءخورونوش کی عدم دستیابی غریب عوام مایوسی کاشکارہے یوٹیلٹی اسٹوروں سے ایشیاءکو بلیک میں خروخت کیا جارہا ہے .
عوام کو کوئی ریلیف نہیں مل رہا، سرکار کی جانب سے یوٹیلیٹی اسٹورز پرسستے داموں گھی، چاول ، چینی اور آٹا وغیرہ کی قیمتوں پر کمی کرنے کے باوجود غریب عوام کو سامان نہیں دیا جا رہا .
جب بھی یوٹیلیٹی اسٹور جاتے ہیں تو وہاں اشیاءموجود نہیں ہوتیں، یوٹیلٹی اسٹوروں سے سامان بلیک میں فروخت کیا جا رہا ہے.
عوامی حلقوں نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز برائے نام ہیں ان سے عوام کو کوئی ریلیف نہیں مل رہا ، سارے سامان دکانوں والوں کو بلیک میں فروخت کی جاتی ۔
عوام کو خوامخواہ ذلیل کیا جا رہا ہے، ایک طرف یوٹیلیٹی اسٹورز پر سامان غائب ہے دوسری طرف فرمائشی لوگوں کو گداموں سے سامان مہیا کیاجاتا ہے۔
غریب لاچار کمزور بے بس لوگ مجبورہوکر واپس چلی جاتی ہے انکو سامان نہیں دیا جارہا ہے ، یوٹیلیٹی اسٹورز کو غریبوں کےلئے کھولا گیا ہے مگر ان کو اس سے کوئی فائدہ نہیں مل رہا ، عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر خضدار سے مطالبہ کیا کہ ایسے یوٹیلیٹی اسٹورز مافیازکےخلاف سخت ایکشن لے کر عوام کو ان کے شر سے آزادی دلائیں اور یوٹیلیٹی اسٹورز سے عوام کو سستی ایشیاءفراہم کرنے کیلئے سخت اقدامات کئے جائیں تاکہ غریب عوام اس سستی ریلیف سے مستفید ہوسکیں۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »