وشویب : کوئٹہ سمیت صوبے بلوچستان کےبیشتر اضلاع میں بارش کی پیشگوئی محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سسٹم بلوچستان میں داخل ہوگا،جس سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان بتایا گیا ہے
محکمہ موسمیات کے نے بتایا ہے کہ کوئٹہ، ژوب، زیارت، چمن اور پشین میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔
جبکہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبہ کے دیگر اضلاع میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے کوئٹہ میں کم سے درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکادڑ کیا گیا ہے گوادر میں 33 قلات میں 23 تربت میں 38 جیوانی میں 34 سبی میں 35 اور نوکنڈی میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے