//

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور: طلبہ کو ہراسان کرنے کا معاملہ، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں طالبہ کو مبینہ ہراساں کرنے کے معاملے پر وائس چانسلر نے اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ انگریزی ڈاکٹر محبوب کو واقعے کی انکوائری سامنے آنے تک معطل کردیا۔

وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ واقعے کی انکوائری تک اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محبوب صرف اپنے کیس کے سلسلے میں کالج آسکیں گے۔یونیورسٹی کی فیکلٹی اور ڈائریکٹر شعبہ انگلش سمیت تمام اسٹاف کو واقعے کے بارے میں کوئی بیان دینے سے روک دیا گیا ہے۔وائس چانسلر جی سی یو کا کہنا ہے کہ 19 مارچ کو شعبہ انگریزی میں ہونے والے واقعے پر پریشان ہیں اور ہراسانی کو کسی صورت برادشت نہیں کیا جائےگا۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »