//

سابق پی سی بی چیئرمین شہریار خان انتقال کرگئے

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب:پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کے سابق چیئرمین اور معروف سفارتکار شہریار ایم خان لاہور میں انتقال کرگئے۔
مرحوم کی میت بذریعہ ائیر ایمبولینس کراچی لا کر نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔
شہریار خان کی ہفتے کی صبح ساڑھے 4 بجے گھر پر اچانک طبیعت خراب ہوئی، جس کے بعد وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔
شہریار خان کے اہل خانہ کی جانب سے انتقال کی تصدیق کردی گئی ہے۔
مرحوم سابق چیئرمین پی سی بی کی عمر 89 برس تھی۔ انہوں نے پسماندگان میں بیوہ اور 4 بچے چھوڑے ہیں۔
شہریار خان قومی کرکٹ ٹیم کے منیجر، 2 بار چیئرمین پی سی بی اور سیکرٹری خارجہ بھی رہے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »