//

ہل بلوچستان کو رمضان میں بھی ریلیف فراہم نہ کرنا افسوس ناک ہے،رہنما بی این پی

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی رہنماءکاشف حیدری نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا دوسرا عشرا شروع ہوچکا، مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی، اشیائے خوردنوش کی قیمتیں عوام کی دسترس سے باہر، حکومت کی جانب سے اہل بلوچستان کو رمضان ریلیف پیکج کی عدم فراہمی افسوسناک، بلوچستان کیلئے خصوصی رمضان ریلیف پیکج کا اعلان کیا جائے.
یہ بات انہوں نے جمعہ کو اپنے دفتر میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر پارٹی رہنماءملا مہدی ہزارہ، ناصر علی حیدری، حاجی سخی داد، یزدان علی، سلیمان علی و دیگر افراد بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے بلوچستان کے عوام کو رمضان ریلیف پیکج فراہم نہ کرنا افسوسناک ہیں، ماہ صیام میں گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ بھی جاری ہے.
عوام کا کوئی پرسان حال نہیں، دوسری جانب کاشف حیدری نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ بیان میں کہا کہ رمضان المبارک میں سستے بازار کے نام پر خالی ٹینٹ اور قناتوں کا روایتی سلسلہ بند کیا جائے، انہوں نے کہا کہ عوام پہلے ہی مہنگائی کے چکی میں پس کر رہ چکے ہے، گیس اور بجلی کے بھاری بلوں کے بعد رمضان المبارک میں اشیائے خوردنوش کی قیمتوں میں اضافہ غریب عوام خون چوسنے کے مترادف ہیں.
انہوں نے کہا کہ ملک کے چاروں صوبوں کو رمضان کے آغاز کے ساتھ ہی رمضان ریلیف پیکج دیا گیا، رمضان المبارک کا دوسرا عشرا گزرنے کے باوجود اہل بلوچستان رمضان ریلیف پیکج کے منتظر ہے، انہوں نے کہا ہے کہ حکومت کیجانب سے اہل بلوچستان کو رمضان پیکج فراہم نے کرنا انتہائی افسوسناک ہے.
گیس اور بجلی کی بھاری بلوں نے پہلے ہی عوام کی نیندیں حرام کررکھی ہے، دوسری جانب ماہ صیامیں مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہیں، اشیائے خوردنوش کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عوام کی قوت خرید جواب دے چکی ہے.
مزید انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک میں سستے بازار کے نام پر ٹینٹ اور قناتیں لگائی جاتی ہے مگر خالی ٹینٹ اور قناتوں میں عوام کو کچھ بھی نہیں ملتا، انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں سستے بازار کے نام پر خالی ٹینٹ اور قناتوں کا روایتی سلسلہ بند کرکے عوام کو یوٹیلٹی اسٹورز پر ریلیف دیا جائے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »