//

آخری دہشت گرد کے خاتمے تک سیکیورٹی فورسز اور قوم کا عزم کم نہیں ہوگی، سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب : سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے ملک میں جاری دہشت گردی کے واقعات پر اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی اور کیپٹن احمد بدر سمیت تمام شہداہ قوم کے ہیرو ہیں اور پوری قوم اور ان کے اہل خانہ کو شہداءکی وطن کے لئے لازوال قربانی پر فخر ہے پوری قوم ملک سے دہشتگردی کے خاتمے تک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ دہشتگرد کبھی بھی اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔ شمالی وزیرستان میں دہشتگرد حملے میں افغانستان میں پلنے والی دہشت گرد تنظیموں کا ہاتھ ہے جس کے لئے ہم افغان حکومت سے پرزور مذمت کرتے ہیں اور افغانستان میں پاکستانی کارروائی حق بجانب ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ وطن کی حفاظت کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں نے ثابت کیا کہ پاک وطن کی حفاظت مضبوط ہاتھوں میں ہے اور کوئی بھی ملک دشمن پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ ہ پاک فوج کے بہادر جوانوں و افسروں نے ملک کی بقاءکی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیاجس کے لئے قوم شہداءکو خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہداءکے اہلخانہ کا حوصلہ ،استقامت اور صبر قوم اور سیکیورٹی فورسز کے لئے تقویت کا باعث ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہداءنے خود تو شہادت کا رتبہ پایا لیکن لوگوں کی جانیں بچائیں اور دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ عزم و ہمت سے دہشتگردوں کا مقابلہ کر رہی ہے اور جلد ان بزدل دہشتگردوں کو ان کے انجام تک پہنچا دیا جائے گا۔ بزدل دشمن اس طرح کی کارروائیوں سے ہمارے پختہ عزم کو ڈگمگا نہیں سکتے ۔ شہداءکے لہو کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا۔

سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک سیکیورٹی فورسز اور قوم کا عزم کم نہیں ہوگا۔پاک افواج اور دیگر سیکیورٹی فورسز وطن کی حفاظت میں دن رات چوکنا اور دہشتگردوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑے ہیںاور کسی بھی ایسی کارروائی کا بھرپور جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ پوری قوم ملک سے دہشتگردوں کے خاتمے تک اپنے سیکیورٹی اداروں کے ساتھ ہے اور اس مقصد میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک دشمن عناصرکی پاکستان کے امن و ترقی کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنا دیا جائےگا۔سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے شہداءکے خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداءکو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »