//

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آف اسپنر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن رپورٹ ہوگیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب:ؒپاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آف اسپنر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن رپورٹ ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق کراچی کنگز کے خلاف میچ میں امپائر نے عثمان طارق کے بولنگ ایکشن کو رپورٹ کیا۔
گزشتہ روز کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ می امپائرنگ کے فرائض آصف یعقوب اور انگلینڈ کے رچرڈ ایلنگ ورتھ انجام دے دیے تھے۔
گزشتہ دنوں عثمان طارق نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا تھا کہ میرا جو بولنگ ایکشن ہے ہمیشہ سے ہی ایسا تھا، گیند کی ڈیلیوری کے وقت جو ٹہراؤ ہوتا ہے تو اس سے نتیجہ بہتر ملتاہے، ایشون اور حفیظ بھی رکتے ہیں لیکن ذہن میں کبھی ان جیسا ایکشن کرنا نہیں تھا۔
واضح رہے کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 9 میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو با آسانی7 وکٹوں سے ہرا دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »