//

تربت: تمپ کی نہنگ ندی طوفان کامنظر پیش کرنے لگی

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

کیچ ( ماجد صمد): تربت سمیت ضلع کیچ میں اتوار کی رات سے وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ضلع کیچ کی تحصیلوں تربت، تمپ و مند، دشت اور بلیدہ میں بھی کافی بارشیں ہوئی ہیں۔ تین روز سے وقفے وقفے سےجاری بارشوں سے ندی نالیوں میں تغیانی آگئی۔ تربت سمیت ضلع کیچ میں بارشوں سے موسم سرد ہوگیا۔ دوسری جانب تربت کے علاقے تمپ کےنہنگ ندی طوفان کامنظر پیش کرنے لگی۔ مند وتمپ ٹو تربت سڑک کے حفاظتی بند کا ایک حصہ ٹوٹ گیا۔ پاک ایران سرحدی علاقہ مند و تمپ کا تربت شہر سے زمینی راستہ منقطع ہوگیا۔ پچھلے دو روز سے ملک آباد سمیت مختلف فیڈرز کی بجلی گھنٹوں سےبند رہی، عوام کو کی مشکلات کا سامنہ کرنا پڑ رہا ہے۔ ضلع کیچ میں جاری بارشوں سے انٹرنیٹ ڈیٹا سروس بھی متاثر ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »