//

کوئٹہ میں تنگ شاہراہ اور تجاوزات کی بھرمار، ٹریفک مسائل میں‌اضافہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویبب:صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں تنگ شاہراہیں اور تجاوزات کی بھرمار سے ٹریفک مسائل گمبھیر ہونے لگے.
تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند سال کے دوران صوبائی دارالحکومت میں تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی اور شہر کے بے ہنگم پھیلاؤ کی وجہ سے جہاں کئی مسائل نے جنم لیا ہے وہاں ٹریفک کا مسئلہ سر فہرست ہے شہر کی مختلف شاہراہیں نہ صرف تنگ ہیں بلکہ جا بجا تجاوزات قائم ہیں جس کی وجہ سے عوام کا پیدل چلنا بھی محال ہو چکا ہے۔ سڑکوں پر کئی کئی گھنٹے ٹریفک جام رہتی ہے جبکہ گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں سڑکوں کے اطراف اور دکانو ں کے سامنے پارک کر دی جاتی ہیں جس سے ٹریفک کے مزید مسائل جنم لے رہے ہیں۔ صوبائی دارلحکومت میں ضرورت اس امر کی ہے کہ شہر میں پلاننگ کے مطابق پارکنگ پلازے تعمیر کیئے جائیں اور ایسے کسی نقشہ کی منظوری نہ دی جائے جس میں پارکنگ کے لیئے مناسب انتظام نہ ہو۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »