//

بلوچستان اسمبلی کے مزید 36 حلقوں پر کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات میں بلو چستا ن اسمبلی کے مزید 36حلقوں پر کامیاب ہو نے والے امید واروں کا نوٹیفکیشن جا ری کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی بی 2 ژوب پر جمعیت علماءاسلام پاکستان کے فضل قادر، پی بی 3 قلعہ سیف اللہ پر آزاد امیدوار نور اللہ، پی بی 4 موسیٰ خیل کم بارکھان پرپاکستان مسلم لیگ (ن ) کے سردار عبد الرحمن کھیتران، پی بی 6 دکی پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے مسعود علی خان ،پی بی 8 سبی پر پاکستان پیپلز پارٹی پار لیمنٹرینز کے سر دار سرفراز چاکر ڈومکی، پی بی 11 جھل مگسی پر بلو چستان عوامی پارٹی کے نوابزادہ طارق مگسی، پی بی 12 کچھی پر پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے میر محمد عاصم کر د گیلو، پی بی 13 نصیر آبادI پاکستان پیپلز پارٹی پار لیمنٹرینز کے میر محمد صادق عمرانی، پی بی 15 صحبت پورپاکستان مسلم لیگ (ن ) کے کے سلیم احمد ،پی بی 16 جعفرآباد جمعیت علماءاسلام کے عبد المجید، پی بی 17 اوستہ محمد پر پاکستان پیپلز پارٹی پار لیمنٹرینز کے فیصل خان جمالی، پی بی 18 خضدارIپر پاکستان پیپلز پارٹی پار لیمنٹرینز نواب ثناءاللہ خان زہری، پی بی 19 خضدارII پر جمعیت علماءاسلام پاکستان کے میر یونس عزیز زہری، پی بی 20 خضدارIII پر بلو چستان نیشنل پارٹی کے سر دار اختر جان مینگل، پی بی 22 لسبیلہ پر پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے جام کمال خان ، پی بی 24 گوادر پر حق دو تحریک کے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ، پی بی 26 کیچII نیشنل پارٹی کے ڈاکٹر عبد المالک بلوچ، پی بی 27کیچIII پر پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے بر کت علی، پی بی 29 پنجگورI بلو چستان نیشنل پارٹی ( عوامی ) کے اسد اللہ بلوچ، پی بی 30 پنجگور IIپر نیشنل پارٹی کے رحمت صالح بلوچ، پی بی 31 واشک پر جمعیت علماءاسلام کے میر ذابد علی ریکی، پی بی 33 خاران پر پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے میر شعیب نوشیروانی، پی بی 34 نوشکی پر جمعیت علماءاسلام کے میر غلام دستگیربادینی، پی بی 35 سوراب پر جمعیت علماءاسلام پاکستان کے میر ظفر اللہ خان زہری، پی بی 37 مستونگ پر جمعیت علماءاسلام کے نواب محمد اسلم خان رئیسانی، پی بی 38 کوئٹہI پر عوامی نیشنل پارٹی کے ملک نعیم خان بازئی، پی بی 39 کوئٹہ II پر آزاد امید وار بخت محمد، پی بی 41 کوئٹہIV آزاد امید وار ولی محمد، پی بی 42 کوئٹہV پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے زرک مندوخیل ،پی بی 43 کوئٹہVI پر آزاد امید وار میر لیاقت لہڑی، پی بی 45 کوئٹہ VIII پاکستان پیپلز پارٹی پار لیمنٹرینز کے حاجی علی مدد جتک، پی بی 46 کوئٹہIX بلو چستان عوامی پارٹی کے پرنس احمد عمر احمد زئی، پی بی 47 پشینI پر آزاد امیدوار اسفند یار خان کاکڑ ، پی بی 48 پشینII پر جمعیت علماءاسلام کے اصغر علی ترین ، پی بی 49 پشینIII پر جمعیت علماءاسلام کے سید ظفر علی آغا، پی بی 51چمن پر آزاد امید وار عبد الخالق آغا کی کامیا بی کا نو ٹیفکیشن جا ری کر دیاہے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »