//

بلوچستان میں ن لیگ کی اقلیتی نشست، سپریم کورٹ نے کیس الیکشن کمیشن کو بھیج دیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: ن لیگ کی بلوچستان سے اقلیتی نشست کا معاملہ، سپریم کورٹ نے کیس الیکشن کمیشن کو بھیج دیا۔
سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کے قومی اسمبلی کی بلوچستان سے اقلیتی نشست کا معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیج دیا اور ہدایت کی کہ الیکشن کمیشن فریقین کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کرے۔
سپریم کورٹ میں ن لیگ کی قومی اسمبلی کی بلوچستان سے اقلیتی نشست کے معاملے پر سماعت ہوئی جس دوران وکیل احسان کھوکھر نے موقف اختیار کیا کہ ن لیگ کی صوبائی قیادت نے اشوک کمار کا نام ترجیحی فہرست میں دیا ، ن لیگ کے سینٹرل سیکرٹریٹ نے پیٹرک مسیح کا نام الیکشن کمیشن کو بھیجا ، قانون کے مطابق پارٹی سربراہ کی بھیجی گئی فہرست ہی قابل قبول ہوتی ہے۔ ڈی جی لاءالیکشن کمیشن نے کہا کہ قانونی طور پر فہرست وہی قابل قبول ہے جو پارٹی سربراہ بھیجے۔عدالت نے فریقین کو سننے کے بعد اشوک کمار اور پیٹرک مسیح کا معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیج دیاہے اور ہدایت کی کہ الیکشن کمیشن فریقین کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کرے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »