//

کوئٹہ چمن شاہراہ احتجاجاََ بند کردی گئی،مسافروں کوشدید مشکلات کا سامنہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

کوئٹہ(بلال فیروز):کوئٹہ چمن شاہراہ احتجاجاََ بند کردی گئی،مسافروں کوشدید مشکلات کا سامنہ.
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ چمن شاہراہ سید حمید کراس پر پشتونخوا نیشنل پارٹی کے کارکنوں نے پارٹی چئیرمین اور لورالائی حلقہ این اے کے251 کے امیدوار خوشحال کاکڑ کے حکم پر الیکشن کے رزلٹ میں رد و بدل کے خلاف ہے احتجاجاََبند کردی، شاہراہ بند ہونےسے ٹریفک کی روانی معطل ہو کر رہ گئی ہے۔ جس کے باعث مسافروں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
لورالائی کے علاقہ شمس ھوٹل ، کچلاک ، مسلم باغ، ژوب ، قلعہ سیف اللہ اور کان مہترزہی نیشنل ہائی وے بھی مکمل بند ہے۔ یاد رہے کہ خوشحال خان کی جانب سے پریس کانفرنس کی گئی تھی جس میں انہوں نے الیکشن میں دھاندلی اور نتائج تبدیل کرنے کے خلاف احتجاج کی کال دی اور تمام نیشنلسٹ پارٹیوں سے بھی احتجاج میں شمولیت کی درخواست کی تھی.

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »