//

مستونگ میں پیپلز پارٹی امیدوار کے انتخابی دفتر پر دستی بم سے حملہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش نیوز : بلوچستان کے شہر مستونگ میں گزشتہ رات پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار نور احمد بنگلزئی کے انتخابی دفتر پر دستی بم سے حملہ کیا گیا، جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں کسی قسم کی جانی نقصانات کی اطلاع نہیں ہے۔
گزشتہ شب خاران شہر میں بھی پیپلز پارٹی کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی نورالدین نوشیروانی کی رہائشگاہ کے قریب زور دار دھماکہ ہوا تاہم اس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »