//

انتخابات کی کوریج کیلئے غیرملکی صحافیوں کو اجازت نامے جاری.

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب :وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے عام انتخابات 2024 کو کوور کرنے کے لیے 136 بین الاقوامی صحافیوں کو ویزے جاری کردیے گئے۔

نگراں حکومت کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن میں بین الاقوامی صحافیوں کی فہرست جاری کی گئی ہے۔ سیلکٹڈ صحافی حضرات کو الیکشن 2024 کی مانیٹرنگ کے حوالے سے ویزا اور کارڈز بھی جاری کردیے گئے ہیں۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق اس فہرست میں بی بی سی، الجزیرہ، ایسوسی ایٹڈ پریس، سی این این اور انڈیپینڈینٹ اردو سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی صحافی شامل ہیں۔

علاوہ ازیں اسلامک ریپبلک آف ایران براڈکاسٹنگ (آئی آر آئی بی)، رائٹرز، واشنگٹن پوسٹ، اے ایف پی، وائس آف امریکا، عرب نیوز اور اردو نیوز سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کو بھی الیکشن کور کرنے کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

غیر ملکی مبصرین کی جانب سے درخواستیں جمع کروانے کا آخری تاریخ 20 جنوری2024ء تھی۔ الیکشن کمیشن نے 2 لاکھ ایکریڈیشن کارڈز چھاپے ہیں، ان کے علاوہ یورپی یونین،کامن ویلتھ ممالک کے وفود بھی الیکشن کا مشاہدہ کرنے کے لیے آئیں گے۔

8 فروری 2024ء کو ہونے والے انتخابات کیلئے تقریباً 136 غیر ملکی صحافیوں نے کوریج کیلئے درخواستیں دے رکھی ہیں۔ جن غیر ملکی صحافیوں کو کوریج کیلئے اجازت نامے تاحال جاری نہیں ہوئے ہیں انہیں بھی پراسس مکمل ہونے کے بعد اجازت نامے جاری کردیئے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »