//

اسرائیل کی خان یونس میں بمباری، 24 گھنٹوں میں 158 فلسطینی شہید

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

اسرائیل کی خان یونس میں بمباری، 24 گھنٹوں میں 158 فلسطینی شہید
اسرائیلی فوج نے غزہ کے علاقے خان یونس میں بمباری کر کے مزید 23 فلسطینیوں کی جان لے لیں، اسرائیلی فوج نے 24 گھنٹوں میں 158 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔رپورٹ کے مطابق اکتوبر کے بعد سے اسرائیل نے اپنی جارحیت کو غزہ پر جاری رکھا ہوا ہے جس کے نتیجے میں اب تک شہید بچوں کی تعداد 10 ہزار سے زائد جب کہ اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 24 ہزار 285 ہوگئی ہے، 61 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق قابض فوج نے نصیر ہسپتال کے قریب بھی شیلنگ کی، جس کے باعث ہسپتال کے احاطے میں موجود بے گھر فلسطینی علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ۔
اقوام متحدہ کے ماہرین نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ میں خوراک کو بطور ہتھیار استعمال کر رہی ہے اور غزہ میں اس وقت ہر ایک شخص کو شدید بھوک کا سامنا ہے۔
دوسری جانب قطر نے کہا ہے کہ غزہ میں امداد کی رسائی اور یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق معاہدہ پر بات چیت جاری ہے ۔
۔ دوسری جانب اقوام متحدہ نے خبر دار کیا ہے کہ غزہ میں 22 لاکھ افراد قحط کے انتہائی خطرے سے دوچار ہیں جس کے سبب اقوام متحدہ نے امداد کی فوری ترسیل بڑھانے پر زور دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »