//

پیپلز پارٹی نے پنجاب سے قومی اور صوبائی نشستوں پر امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیے

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

عام انتخابات کے لیے پیپلز پارٹی نے پنجاب سے 2 قومی اور 11 صوبائی نشستوں پر امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیے

گوجرانوالا سے این اے77 پر امتیاز صفدر وڑائچ جبکہ این اے78 پر خرم دستگیر کے مقابلے میں حارث میراں اور وزیر آباد کے حلقہ این اے 66 میں اعجاز سماں کو ٹکٹ دیا گیا۔

پی پی 59 پر میاں سعود الحسن، پی پی 60 میں خواجہ انوار شیخ اور پی پی61 میں خالد حسین کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 63 میں فیصل اقبال، پی پی 64 میں اشفاق باجوہ، پی پی 65 میں ارشاد اللہ سندھو اور پی پی 66 میں علی اصغر کو ٹکٹ مل گیا ہے۔

علاوہ ازیں پی پی 68 میں محمد اقبال جبکہ پی پی 69 میں شبیر حیدر اور پی پی 70 میں عامر افتخار رانا کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »