//

مشاورت مکمل ہوچکی ہے، آج شام یا کسی بھی وقت ٹکٹوں کا اعلان: بیرسٹر گوہر

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ مشاورت مکمل ہوچکی ہے، آج شام یا کسی بھی وقت ٹکٹوں کا اعلان کروں گا۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج بانی پی ٹی آئی سے ٹکٹوں پر مشاورت کیلئے اجازت نہیں دی جا رہی تھی، بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ٹکٹوں پر مشاورت مکمل ہو چکی ہے، آج رات 11 بجے سے پہلے کسی بھی وقت ٹکٹوں کا اعلان کروں گا، کل یا پرسوں امیدوار متعلقہ آر او کے سامنے ٹکٹ فائل کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم الیکشن کمیشن میں عدالتی حکم جمع کروا چکے ہیں، صاف شفاف انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو آرڈر ہو چکا ہے کہ بلے کا نشان الاٹ کیا جائے، الیکشن کمیشن سے استدعا ہے کہ بلے کے نشان کا سرٹیفکیٹ ویب سائٹ پر جاری کرے، پی ٹی آئی کا نشان کے ساتھ جانا ضروری ہے، الیکشن کمیشن کہ ذمہ داری ہے کہ الیکشن شفاف ہو، عدالت کا احترام کریں اور اس کے فیصلے پر عمل کریں۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ ہمارے حق میں ہے، سپریم کورٹ میں جانا الیکشن کمیشن کا حق ہے، جب تک سپریم کورٹ فیصلہ کالعدم قرار نہ دے تو الیکشن کمیشن کو عمل کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے آج دو کیسز پر سماعت ہوئی ہے، ایک کیس میں بانی پی ٹی آئی جوڈیشل ہوگئے ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس کی گزشتہ کارروائی کو کالعدم قرار دیا

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »