//

“بلا” پاکستان کے عوام کی ترجمانی کا نشان ہے،بیرسٹر گوہر علی خان

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ “بلا” پاکستان کے عوام کی ترجمانی کا نشان ہے مگر الیکشن کمیشن نے ناجائز طور پر روک لیا تھا۔

پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ الحمداللہ پشاور ہائیکورٹ نے تاریخی فیصلہ دے دیا، تحریک انصاف کا انتخابی نشان بلا بحال ہوگیا ہے۔

گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ یہ نشان پاکستان کے عوام کی ترجمانی کا نشان ہے، الیکشن کمیشن نے ہر محاذ پر ناکام کرنے کی کوشش کی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ نشان بحال نہ ہوتا تو227ریزرو سیٹیں چلی جاتیں اور تقریباً860 جنرل سیٹوں کے امیدوار بھی آزاد ہوجاتے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے بلے کا نشان نہ ملنے سے پی ٹی آئی کو صو بائی اسمبلیوں سمیت ایوان بالا اور ایوان زیریں میں خواتین اور اقلیتوں کی 227 مخصوص نشستوں پربھی نقصان ہوجاتا۔ آئین کے مطابق مخصوص نشستیں صرف رجسٹرڈ پارٹیوں اور ایک انتخابی نشان پر لڑنے والی جماعتوں کو الاٹ کی جاتی ہیں

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »