//

تربیلا کے بعد چینی کمپنی نے دیامر بھاشا ڈیم پر دوبارہ کام شروع کردیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: دیامر بھاشا ڈیم کے جنرل منیجر نزاکت حسین نے بتایا ہے کہ تربیلا کے بعد چینی کمپنی نے دیامر بھاشا ڈیم پر دوبارہ کام شروع کردیا تاہم داسو ڈیم پر کام تاحال معطل ہے۔انھوں نے بتایا چینی کمپنی نے ڈیم پر دوبارہ کام شروع کردیا ہے،تقریباً 350 چینی شہریوں نے کام شروع کردیا ہے جب کہ 6 ہزار مقامی عملہ پہلے ہی ڈیم پر کام کررہا ہے۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق داسو ڈیم پر کام چند روز میں دوبارہ شروع کر دیا جائے گا۔

واضح رہے داسو ڈیم انجینئرز کی بس پر خودکش حملے میں 5 چینی شہریوں کی ہلاکت کے بعد چینی کمپنی نے کام روک دیا۔ دیامر بھاشا ڈیم خیبر پختونخوا کے ضلع کوہستان اور گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے درمیان دریائے سندھ پرتعمیر کیا جارہا ہے ۔

یاد رہے 13 مئی 2020 کو پاکستانی حکومت نے ڈیم کی تعمیر کے لیے چائنا پاور اور فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کے جوائنٹ وینچر کے ساتھ 442 ارب روپے کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »