//

بوائز ہائیر سکینڈری سکول میں اساتذہ کی خالی اسامی تاحال پر نہ کی جاسکی

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

نوکنڈی(وش رپورٹر): بوائز ہائیر سکینڈری سکول کا شمار ضلع چاغی کے بہترین تعلیمی اداروں میں ہوتا ہے جہاں سے طلباء نے پڑھ کر ڈاکٹر انجینئر جیالوجسٹ و دیگر شعبوں میں کردار ادا کر رہے ہیں لیکن وہی پہ ایک عرصے سے سیکنڈری سکول کے اہم پوسٹوں پہ تقرری نہ ہونے کی وجہ سے طلباء کو علم کی حصول میں مشکلات کا سامنا ہے، اسکول میں 1997 سے تاحال ایس ایس ٹی جنرل اور سائنس کی اسامیاں خالی پڑی ہے جن پر تقرری نہ ہونے سے ایک ایس ایس ٹی جنرل اور جے ای ٹی اساتذہ سیکنڈری کلاسز لے رہے ہیں ریکوڈک منصوبے کے دامن میں واقع سب سے قدیمی سکول میں طلباء کو درس وتدریس کی حصول میں مشکلات کا سامنا ہے اساتذہ کے خالی آسامیوں کو پر کرنے میں سرکاری سطح پر کوئی اقدمات نہیں کی گئی ہے البتہ نوکنڈی سے تعلق رکھنے والے سیاسی شخصیت میر اعجاز خان سنجرانی نے اپنی زاتی خرچے پر چار عدد اساتذہ
ریموریشن کے بنیاد پر سکول میں تعینات کی ہے.

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »