وش ویب:بلوچستان کے ضلع کیچ کے مختلف علاقوں سے لاپتہ افراد کے فیملیز کی کال پر تربت شہر میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال ہے.
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے مختلف علاقوں سے لاپتہ افراد کے فیملیز کی کال پر تربت شہر میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال ہے، کاروباری اور مالیاتی مراکز بند، ٹریفک کی روانی کم،، جبکہ شدید گرمی میں لاپتہ افراد کے فیملیز کا گزشتہ 15 روز سے ڈپٹی کمشنر کیچ کے دفتر کے سامنے دھرنا جاری ہے ان میں ایک خاتون کی طبعیت بھی ناساز بتائی جاتی ہے