وش ویب : جیکب آباد میں ٹھل سے اغوا ہونے والے زمیندار کی بازیابی کیلئ مظاہرین نے پریس کلب کے باہر احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی بھی کی.
مظاہرین کا کہنا تھا ٹھل کے قریب سے زمیندار بہرام کھوسو کو اغوا ہوئے دو ہفتے گزر گئے، ملزمان مغوی کی رہائی کیلئے تاوان طلب کررہے ہیں، جبکہ پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، ورثاء پریشانی میں مبتلا ہیں، مظاہرین نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا زمیندار بہرام کھوسہ کی بحفاظت بازیابی کیلئے اقدامات کیے جائیں،