//

گردی جنگل کے خالی مکان سے بری مقدار میں منشیات برآمد

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب:لیویز انٹیلی جنس کی اطلاع پر ڈپٹی کمشنر چاغی ڈاکٹر عتیق الرحمن شاہوانی اسسٹنٹ کمشنر دالبندین عبدالباسط بزدار کے احکامات کی روشنی میں میجر رسالدار طاہر خان زرکون نے لیویز اہلکاروں کے ہمراہ گردی جنگل میں کارروائی کرکے ایک خالی مکان سے 70 پیکٹ منشیات اپنے قبضے میں لیکر تفتیش شروع کردی گئی ۔
ڈپٹی کمشنر چاغی ڈاکٹر عتیق الرحمن شاہوانی نے کہا کہ ایسے عناصر کے خلاف ہمہ وقت کاروائیوں کیلئے ضلعی انتظامیہ لیویز فورس متحرک ہے ۔
کسی کو بھی اجازت نہیں دیں گے کہ ایسے غیر قانونی کام کریں آئندہ نارکوٹیکس اور ایکسائز کے ساتھ ملکر ایسے عناصر کے خلاف مشترکہ کاروائی کرکے سخت ایکشن لیں گے ۔
قانون سے کوئی بھی بالاتر نہیں امن اومان میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کریں گے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »