//

جعفرآبادمیں پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

جعفرآباد(مصری بگٹی): جعفرآباد میں پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے زیراہتمام محکمہ صحت کی نجکاری کے خلاف اوردیگرمطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیاگیا .

تفصلات کے مطابق جعفرآباد میں پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے زیراہتمام محکمہ صحت کی نجکاری کے خلاف اوردیگرمطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیاگیا. مظاہرین نے ضلعی دفترسے ڈی ایچ کیو ہسپتال کی گیٹ تک ریلی نکالی اورنجکاری کے خلاف سخت نعریبازی کی گئی ہے اس موقع پرمظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے صدرپیرامیڈیکل اسٹاف محمدقاسم جمالی ودیگرنے کہاہے کہ موجودہ حکومت نے ملازم کش پالیسی اختیارکیاہے محکمہ صحت کی نجکاری سے بیروزگاری میں مزیداضافہ ہوگا ہم نجکاری کوکسی صورت بھی قبول نہیں کرینگے. مظاہرین نے وزیراعلیٰ بلوچستان سے اپیل کی ہے کہ محکمہ صحت کی نجکاری والے فیصلے کو واپس لیاجائے اور غریب ملازمین کو ریلیف فراہم کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ ہمارے بچوں کاگزربسر ہوسکے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »