//

اسٹاک مارکیٹ میں استحکام برقرار ، ڈالر کی اونچی پرواز

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب : کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں استحکام برقرار رہا ، دوسری جانب ڈالر بے قابو ہو گیا۔

منگل کو کاروبار کے آغاز پر اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 389 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے انڈیکس 75 ہزار473 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

دوسری جانب ڈالر نے ایک بار پھر سر اٹھانا شروع کر دیا ہے ، منگل کو کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 21 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 278 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 278روپے 29 پیسے پر بند ہوا تھا۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »