وش ویب : صحبت پور ضلع بھر میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔گرمی کے ستائے ہوئے عوام نے تھادل اور ٹھنڈے مشروبات کا رخ اختیار کیا ۔
تفصیلات کے مطابق صحبت پور ضلع بھر میں درجہ حرارت بڑھنے لگا گرمی کے ستائے ہوئے عوام نے گرمی کا ٹوڑ نکالنے کے لئے تھادل سمیت دیگر ٹھنڈے مشروبات کی دکانوں کا رخ اختیار کیا ہے صحبت پور میں درجہ حرارت 50 سینٹی گریڈ سے کم ہونے کا نام نہیں لے رہا ۔سورج بھی سوا نیزے پر رہنے لگا ۔