//

سینئر اور اہم رکن سمیت میں کسی کے پاس جانے سے شرم محسوس نہیں کرونگا، سرفرازبگٹی

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

بکوئٹہ (بلال‌فیروز)‌:کوئٹہ میں ہونے والابلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں 9 مئی واقعہ اور کراچی قومی شاہراہ کی قرارداد پیش کی گئی جس میں وزیراعلی بلوچستان میر سرفرازبگٹی نے بھی شرکت کی، اسمبلی اجلاس میں وزیراعلی بلوچستان نے اظہار خیال کرتے ہو کہا کہ گوادر میں معصوم اور نہتے شہریوں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، گوادر میں معصوم پاکستانیوں کوبے دردی سے قتل کیا گیا، دہشت گردکسی رعایت کے مسحتق نہیں ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا .

انہوں نے کہا کہ مئی کو ایک سازش کے تحت عوام اور اداروں کو لڑانے کی کوشش کی گئی، عوام نے 9مئی کو ہونے والے مذموم مقاصد کو ناکام بنایا، پاک فوج نے واقعے میں ملوث افیسران کا کڑا احتساب کیا، بلوچستان اسمبلی میں 9 مئی سے متعلق جس اتحاد کا مظاہره کیا گیا وہ قابل ستائش ہے.

وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ اسد بلوچ سینئر اور اہم رکن ہیں ان سمیت میں کسی کے پاس جانے سے شرم محسوس نہیں کرونگا، ان کے جو تحفظات ہیں ان کو دور کرونگا۔ واضح رہے میرے حلقے کے ترقیاتی منصوبوں کو کاٹا گیا، اپوزیشن اراکین کو دشمن سمجھا جاتا ہے، جونیئرز کو سینئرز عہدے پر تعینات کیا جارہے ہیں.

وزیر اعلی بلوچستان کا کہنا تھا کہ جو بات کرتا ہوں اس پر عمل بھی کرتا ہوں ۔ ہماری روایات ہیں ہم سب کو ساتھ لے کر چلے گے

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »