//

آئی کیوب قمر چاند کے مدار میں داخل ہوگیا، تصاویر شائع کردی گئی

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب:سپارکو کے مطابق سیٹلائٹ آئی کیوب قمر 8 مئی کو کامیابی سے چاند کے مدار میں داخل ہو گیا تھا۔
اور چاند کے گرد 3 چکر لگا لیے تھے۔ رپورٹ کے مطابق سیٹلائٹ مشن 3 سے 6 ماہ تک چاند کے مدار میں گردش کرے گا، پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر چاند کی سطح کی تصاویر لے گا۔
انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کے مطابق چاند کے مدار میں داخل ہونے والا پہلا پاکستانی سٹیلائٹ آئی کیوب قمر چاند کے مدار میں 12 گھنٹے میں چکر مکمل کرتا ہے۔
سیٹلائٹ چاند کی سطح سے دو سو کلومیٹر کے فاصلے سے منظر کشی کرے گا۔ آئی کیوب قمر کے سگنلز 3 لاکھ 60ہزارسے4 لاکھ کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے زمین پر موصول ہوں گے۔
یاد رہے کہ آئی کیوب قمر کو چینی مشن چینگ 6 کے ساتھ 3 مئی کو ہینان اسپیس لانچ سائٹ سے خلا میں بھیجا گیا تھا۔ چین کے چینگ 6 کے مشن کا مقصد چاند کی سطح سے نمونے اکٹھا کرنا ہے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »