//

ہمارے جفاکش محنت کشوں کے دم سے ہی پاکستان کی معیشت چلتی ہے، علی حسن زہری

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: ہمارے جفاکش محنت کشوں کے دم سے ہی پاکستان کی معیشت چلتی ہے ۔
اس وقت دنیا بھر میں محنت کش، آفس ورکرز، کھیتوں میں کام کرنے والے، مزدور اور دیگر سرکاری اور غیر سرکاری اداروں میں کام کرنے والے ملازمین جن حالات میں کام کر رہے ہیں انہیں آئیڈیل قرار نہیں دیا جا سکتا ۔ان خیالات کا اظہار صوبائی مشیر برائے صنعت و تجارت میر علی حسن زہری نے یکم مئی یوم مزدور کے موقع پر اپنے تہنیتی پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے مزدور یکم مئی کو اپنے حقوق کے لیے ریلیاں نکالتے ہیں اور یکم مئی استحصالی طاقتوں کے خلاف مزدوروں کی فتح کے طور پر منایا جاتا ہے ۔
لیبر ڈے ان مزدوروں کی یاد میں منایا جاتا ہے جنہوں نے امریکہ کے شہر شکاگو میں یکم مئی 1886 کو اپنے اوقات کار 16 گھنٹے سے 8 گھنٹے کرانے کے لیے پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا جس پر پولیس نے گولی چلا دی ،مزدوروں کے ہاتھوں میں سفید پرچم تھے جو امن کی علامت تھے- پولیس کی فائرنگ سے درجنوں مزدور جاں بحق ہو گئے، مزدور لیڈروں کو پھانسی دی گئی جن میں سے ایک مزدور اینجل نے پھانسی کے پھندے کو اپنے گلے میں ڈالتے ہوئے کہا ” سرمایہ دارو تم ہمیں مار سکتے ہو لیکن ہماری تحریک کو ختم نہیں کر سکتے-
“شکاگو کے اس ہولناک سانحہ نے پوری دنیا کے مزدوروں کو متاثر کیا اور وہ ایک نظریاتی رشتے میں منسلک ہوگئے، صوبائی مشیر برائے صنعت و تجارت میر علی حسن زہری نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو ایک سوشلسٹ اور عوامی لیڈر تھے، پی پی پی عوامی نظریاتی جماعت ہے ۔
ذوالفقار علی بھٹو نے 1972 میں مزدوروں اور محنت کشوں کے لیے پہلی جامع لیبر پالیسی باضابطہ طور پر جاری کی-اس پالیسی کے مطابق مزدوروں کے اوقات کار 8 گھنٹے مقرر کئے گئے ان کو سوشل سکیورٹی دی گئی، اولڈ ایج بینیفٹ دیا گیا ورکرز ویلفیئر فنڈ قائم کیا گیا اور جاب سکیورٹی کو تحفظ دیا گیا مزدوروں کے لئے انشورنس پالیسی جاری کی گئی، صنعتوں اور کارپوریشنوں کے منافع میں مزدوروں کا شیئر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ،مزدوروں کے بچوں کو مفت تعلیم اور صحت کی سہولتیں فراہم کی گئیں، مزدوروں کی بچیوں کے لیے جہیز فنڈ قائم کیا گیا، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان کیا ۔
لیبر ڈے پر وہ خود مزدور ریلی کی قیادت کرتے تھے اور پیپلز پارٹی کی موجودہ قیادت اور جیالے آج بھی ان کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔
صوبائی مشیر برائے صنعت و تجارت نے کہا کہ مہنگائی کے تناسب سے مزدور کی زیادہ سے زیادہ اجرت مقرر ہونی چاہیے اور اس سلسلے میں ہر ممکنہ اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے اور مزدور کے حالات بہتر بنانے کیلئے مروجہ قوانین پر سختی سے عملدآمد کے لئے بھرپور کوششیں کی جائیں گی جبکہ ان قوانین میں مزید بہتری کے لئے فوری اور ہنگامی طور پر اقدامات کئے جانے کی اشد ضرورت ہے ۔
انہی اقدامات پر عملدرآمد سے مزدوروں کے ساتھ یکجہتی کے تقاضے پورے ہوسکیں گے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

بابر اعظم اور رضوان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے نئے بیٹ بنوا لیے

وش ویب:قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے…

وزیراعظم شہباز شریف نے اکنامک ایڈوائزری کونسل کی تشکیل کردی

وش ویب:فنانس ڈویژن نے اکنامک ایڈوائزری کونسل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق…

بلوچستان کی جیلوں پر بجلی بل کے 14 کروڑ کے واجبات

وش ویب:کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے بلوچستان کی جیلوں پر واجبات 14 کروڑ روپے…

بیٹی عروہ کی جانب سے شاہد آفریدی کے میک اپ کی ویڈیو وائرل

وش ویب:اسٹار آل راؤنڈر اور پاکستان ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی سب سے…

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل کی ملاقات

وش ویب:گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل کی…

Translate »